راولپنڈی، ملک بھر میں پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے 30 ٹرینیں چلانے کی منظوری دی گئی تھیں، جن میں سے 15 اپ اور 15 ڈاوَن ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ان ٹرینوں میں سے 9 کراچی سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو رہی ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
مسافر ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز صبح 6 بجے راولپنڈی سے کراچی کے لیے روانہ ہونے والی پاکستان ایکسپریس سے ہوا جب کہ دوسری ٹرین لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی۔ مسافروں کو خیریت سے منزل تک پہنچائیں گے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے لیے پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجے، سیالکوٹ کے لیے علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے، لاہور کے لیے قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے، لاہور کے لیے پاک بزنس شام 4 بجے، لالہ موسیٰ کے لیے ملت ایکسپریس شام 5 بجے، لاہور کے لیے شاہ حسین ایکسپریس شام 7 بجے، اسلام آباد کے لیے گرین لائن رات 9 بجے، جیکب آباد کے لیے سکھر ایکسپریس رات 9 بج کر 40 منٹ اور پشاور کے لیے خیبر میل رات 11 بجے روانہ ہو گی۔