پاکستان میں 159 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

0
69


اسلام آباد: پی ایف یو جے کی کورونا ریسکیو کمیٹی نے پہلی ملک گیر رپورٹ جاری کردی اور ملک بھر میں 159 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ کورونا وائرس سے اب تین صحافی شہید ہوئے ہیں جن میں 1 کا تعلق ملتان اور 2 کا تعلق سکھر سے ہے جبکہ 69 صحتیاب ہو کر گھروں میں واپس آگئے ہیں۔ سب سے زیادہ 84 صحافی لاہور میں کورونا کا شکار ہوئے کراچی میں 9، راولپنڈی واسلام آباد میں 24، پشاور میں 12، کوئٹہ میں 17 ملتان میں 5، سکھر 6، گوجرانوالہ 2، حیدر آباد میں 1 صحافی کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ گلگت، بلتستان، ایبٹ آباد، فیصل آباد، بہاولپور اور رحیم یار خان کے صحافی محفوظ رہے۔

فوٹو بشکریہ: الجزیرہ

چئیرمین کورونا ریسکیو کمیٹی ذوالفقار علی مہتو کے مطابق پنجاب میں متاثرہ صحافیوں کا ڈیٹا حکومت کے حوالے کردیا گیا اور فی کس 1 لاکھ روپے امداد ملے گے اور دیگر صوبائی حکومتیں بھی متاثرہ صحافیوں سے مالی تعاون کریں۔ صدر پی ایف یو جے نے صحافیوں کا ڈیٹا جمع کرنے پر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کی طرف سے کمیٹی کو شاباش دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں