تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی کورونا وائرس سے شہید

0
69

گجرانوالہ: تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ سہیل اشرف نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شاہین رضا کی 4 روز قبل طبیعت ناساز ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گجرانوالہ منتقل کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں