پاکستان میں تعینات آذرباٸیجان کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

0
89

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات آذرباٸیجان کے سفیر جناب علی علیزادہ کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آذرباٸیجان کے سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔ معزز مہمان نے امن مشقوں کے انعقاد کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے پر پاکستان بالخصوص پاک بحریہ کی تعریف کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں