حکومت سندھ کا مساجد کی آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ

0
100

کراچی: سندھ حکومت نے مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور محکمہ اوقاف سندھ نے تمام مساجد کو سوالنامہ ارسال کردیا ہے۔

فارم میں مساجد کے منتظمین کو چندے کےحصول، زیر ملکیت دکان گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کے زرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف شرائط کےتحت مساجد سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ محکمہ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کررہا ہے۔ ہر آئمہ مسجد کو جمعے کے روز جمع ہونے والے چندے کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں