سندھ حکومت نے ٹرالر مافیہ کے سامنے گٹنے ٹیک دیئے، ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور جوان جان کی بازی ہار گیا

0
16

کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 45 سالہ عامر جاں بحق ہوگیا، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

مقتول عامر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ پیدائشی گونگا بہرا تھا، اس نے کچھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، عامر مدینہ کالونی قائد آباد کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق خیر پور سے تھا۔

عامر کی تدفین آبائی علاقے خیر پور میں ہی کی جائے گی۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں