کراچی: سعودی عرب کے شہری اور مکین بدھ کو مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر شاندار تقریبات کے انعقاد اور ان میں شرکت کی تیاریاں کررہے ہیں۔یہ تقریبات کئی روز تک جاری رہیں گی۔
یومِ تاسیس کے موقع پر بدھ کو سرکاری تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری ملازمین اور طلبہ جمعرات کو بھی تعطیل کے ساتھ طویل اختتام ہفتہ سے لطف اندوزہوں گے۔ نجی کمپنیاں ازخود یہ فیصلہ کریں گی کہ آیا اپنے ملازمین کے لیے جمعرات کی چھٹی دی جائے یا نہیں۔