ہتک عزت کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو عمران خان نیازی پر جرح کا حق دیدیا

0
88

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے وزیر اعظم عمران خان نیازی کیخلاف مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی اپیل منظور کر لی، اب عمران کو عدالت پیش ہونا ہوگا اور خواجہ آصف کے وکیل شوکت خانم ہسپتال کے پیسوں میں خُورد بُرد اور ان پیسوں سے جوا کھیلنے کے الزامات کے سلسلے میں عمران خان پر جرح کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو عمران خان نیازی پر جرح کا حق دیدیا۔ اب خواجہ آصف کے وکلا عمران خان نیازی کو جرح کے دوران شرم و حیا یاد دلائیں گے۔ شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ میں گھپلوں اور ان پیسوں سے جوا کھیلنے کے حوالے سے بھی جرح کریں گے۔ عمران کی بہن علیمہ خان کی دبئی ‏اور امریکہ میں موجود جائیدادوں کے حوالے سے بھی جرح کے دوران سوالات پوچھے جائیں گے۔ اتنے مہنگے جائیدادیں کیسے خریدے حالانکہ علیمہ خان کی کوئی کاروبار بھی نہیں ہے۔ شوکت خانم ہسپتال فنڈ ریزنگ کمیٹی کی سربراہ ہے اس سے واضح پتہ چلتا ہے دبئی اور امریکہ کی جائیدادیں ان پیسوں سے خریدی گئی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں