ارفع کریم لائبریری میں گوشہِ ڈاکٹر جمیل جالبی کا قیام

0
13

کراچی ( رپورٹ: مقبول خان ) ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری اور فاونڈیشن کی میڈیا اور پبلک ریلیشنز انچارج محترمہ گلناز محمود نے دبئی سے کراچی واپسی پر خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان سوشل سینئرشارجہ میں سینٹر کے صدرر خالد حسین چوہدری کی زیر نگرانی ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائیبریری، جامعہ کراچی کے تعاون سے ڈاکٹر جمیل جالبی کی 96 ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا اور سینٹر کی ارفع کریم لائبریری میں گوشہِ ڈاکٹر جمیل جالبی کے قیام پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ ڈائریکٹر و سیکریٹری فراز احمد صدیقی نے تقریب کی میزبانی کے فرائض ادا کیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری اور فاونڈیشن کی میڈیا اور پبلک ریلیشنز انچارج محترمہ گلناز محمود نے ڈاکٹر جمیل جالبی لائیبریری اور فاونڈیشن کی نمائندگی کی۔ ذیشان احمد، ثنا عرفان اور آرزو ذیشان بھی تقریب میں شریک تھے۔ عرب امارات کی معروف علمی شخصیت ڈاکٹر اکرم شہزاد نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی، اس کے علاوہ امارات کی معروف علم دوست شخصیات سید محمد رضا، ساجد نذیر، عارف منہاس، قمر ملک، محمد اکرام، محمد سلطان، طارق ندیم اور حافظ عبدالروف اور دیگر علم دوست احباب بھی تقریب میں موجود تھے۔

ایک سوال کے جواب میں محترمہ گلناز نے بتایا کہ شرکاء نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی اس علم وادب دوست کاوش کو بے حا سراہا۔ تقریب میں سیکریٹری فراز احمد صدیقی نے محترمہ گلناز اور دیگر افراد کی ہمراہی میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ جبکہ گلناز محمود نے سینٹر اور اپنے میزبانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سینٹر کا گوشہِ ڈاکٹر جمیل جالبی وقف کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اکرم شہزاد نے ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادبی خدمات پہ سیر حاصل گفتگو کی، دیگر شرکا نے بھی اپنے اپنے انداز میں ڈاکٹر جمیل جالبی مرحوم کی ادبی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گلناز محمود نے بتایا کہ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ گاہے بگاہے ادبی ، سماجی، کاروباری تقریبات کو سجاتا رہتا ہے۔ تقریب کے اختتام پہ ڈائریکٹر و سیکریٹری پاکستان سوشل سینٹر شارجہ فراز احمد صدیقی نے اپنے خطاب تشکر میں ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری اور فاونڈیشن کی میڈیا اور پبلک ریلیشنز انچارچ محترمہ گلناز محمود اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ڈاکٹر جمیل جالبی کی علمی کاوشوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ریسرچ لائبریری اور فاونڈیشن کے کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے پر تکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں