اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی سیاسی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے ہر اعتبار سے تیار رہنے کی ضرورت ہے، افغانستان میں آج 38 مقامات پر لڑائی جاری ہے۔ 2400 افغان اہلکار وں نے ہتھیاروں کیساتھ طالبان گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پاکستان کو ہر صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔
قومی اسمبلی میں افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 38 مقامات پر لڑائی جارہی ہے ،24 سو افغان اہلکاروں نے ہتھیاروں کے ساتھ طالبان گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہم طورخم میں شینو اریز اور پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ میں وزیر کو جانے کی اجازت دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ آئندہ کے دو سے تین مہینے بہت اہم ہیں، ہم سب سیاسی جماعتوں کو رونما ہونے والی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہے۔