وزیر خارجہ پاکستان، نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم کی طرف، عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کیلئے ترکی سے نیویارک روانہ

0
40

ترکی: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم کی طرف، عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کیلئے ترکی سے نیویارک روانہ ہوگئے۔

فلسطین، سوڈان اور ترکی کے وزرائے خارجہ بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ نیویارک روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیر خارجہ 20 مئی کو فلسطین کے حوالے سے منعقدہ ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر،   پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے، مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم کی روک تھام کیلئے بھرپور آواز بلند کریں گے۔

وزیر خارجہ نیویارک میں صدر جنرل اسمبلی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ نیویارک میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں