اینکر مرید عباس قتل کیس، فریقین کے دلائل مکمل فیصلہ محفوظ

0
64

کراچی: اینکر مرید عباس قتل کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے۔ عدالت نے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وکیل ملزم فرید احمد دائیو وکیل ملزم نے دلائل میں کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے کیس کی دستاویزات تک نہیں دیں، مرید عباس اور خضرحیات کا قتل عاطف زمان نے کیا عادل زمان کا کوئی کردار نہیں اور ملزم عادل زمان 7 ماہ سے بے قصور جیل میں ہے۔

مدعیہ کے وکیل جبران ناصر نے دلائل میں کہا کہ ملزم عادل زمان مرید عباس سمیت دونوں افراد کے قتل کے وقت ساتھ تھا اور ملزم کے وکیل عادل زمان کی موجودگی سے انکار نہیں کررہے۔ عادل زمان نے گولی نہیں چلائی مرید عباس کے قتل میں عاطف زمان کی مکمل معاونت کی۔ مرید عباس اور خضرحیات کو ایک ہی پستول سے قتل کیا گیا، پولیس نے پستول عاطف زمان اور لائسنس عادل زمان سے برآمد کیا۔

عدالت میں پراسیکیوٹر نے بھی عادل زمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی اور کہا کہ ملزم عادل زمان عاطف زمان کا شریک جرم ہے، ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا۔ ملزمان کے اسلحہ لائسنس، ایف ایس ایل رپورٹ کیس کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں