کراچی ( مدثر غفور) باوثوق زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جگہ وزیر اعلی پنجاب کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نام فائنل ہوگیا ہے۔ اسٹبلشمنٹ نے پنجاب میں خراب کارکردگی اور اور موجودہ بحران میں مستقبل کی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کیلئے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کرلیا ہے۔
زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کو ہٹائے جانے کے اس فیصلے پر وزیر اعظم عمران خان اختلاف کرتے ہوئے آخری کوشش تک جائیں گے تاہم ان کو یہ فیصلہ ماننا پڑے گا جو ان کی بھی مجبوری ہوگی۔