وفاقی وزیر شازیہ مری کا وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ نارووال میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح

0
47

نارووال: وفاقی وزیر اور چئیرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح کیا اور وہاں موجود خواتین سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی نمائندہ ڈاکٹر عمارہ خان نے دونو وزراء کو بریفنگ بھی دی۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے پروگرام کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے میں خوراک کی قلت کے باعث اس کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بینظیر نشو و نما پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے وفاق وزیر نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت بینظیر کفالت پرگرام سے مستفید ہونے والی حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کیلئے سپیشل خوراک کے ساتھ ساتھ سہہ ماہی مالی وظائف بھی دئے جاتے ہیں۔ بچے کی ماں کو 2000 جبکہ بچی کی ماں کو 2500 وظیفہ ملتا ہے۔ محترمہ شازیہ مری نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اس مقصد کیلئے 400 سے زائد بینظیر نشوونما سینٹر قائم کئے جا چکے ہیں۔

افتتاح کے موقع پر پارلیمانی سیکریٹری اراکین قومی اسمبلی خورشید جونیجو، پارلیمانی سیکرٹری ابرار شاہ، طارق شاہ اور پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما فیصل میر، راشد خان ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں