آزاد کشمیر، الیکشن سے قبل تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

0
277

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل کے پیشن نظر الیکشن سے پہلے ہی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ پر پارٹی اختلاف شدت اختیار کر گئے۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے راہنماوں سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان، ڈاکٹر لطف الرحمن، عبدالرزاق خان و دیگر نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ میں خواجہ فاروق احمد اور دیگر پر عدم اعتماد کا اعلان اعلان کردیا۔

عمران خان آزاد کشمیر میں تشکیل پارٹی پارلیمانی بورڈ کو فوری تحلیل کریں اور خواجہ فاروق احمد کو پارلیمانی بورڈ کا ممبر بنایا گیا جو کہ خود امیدوار ہیں۔ پورا شہر جانتا ہے کہ خواجہ فاروق کے دست راست منشیات فروش، جوا باز اور مجرم ہیں۔ بلال حیدر جو فراڈ شخصیت ہیں، جن پر ایف آئی آر موجود ہیں وہ خواجہ فاروق کے دست راست ہیں اور خواجہ فاروق ایک کرپٹ شخصیت ہیں میں ثبوت دیتا ہوں آئیں یا تو مجھے غلط ثابت کریں یا حقیقت کو مانیں۔

پریس کانفرنس میں رہنمائوں کا مذید کہنا تھا کہ خواجہ فاروق احمد کے داماد آئی بی میں آفیسر ہیں جو ان کی لابنگ کرتے ہیں۔ اگر خواجہ فاروق احمد پارلیمانی بورڈ کے ممبر رہے تو اسلام آباد، مظفرآباد اور پورے آزاد کشمیر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ خواجہ فاروق احمد 4 بار الیکشن ہار چکے ہیں اب کس بات پر دوبارہ تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک امیدوار جو خود ٹکٹ کا امیدوار ہے وہ کیسے پارلیمان بورڈ کا ممبر رہ سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں