نااہل سندھ حکومت نے شہر کراچی کو ڈاکیٹوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، پولیس غائب

0
42

کراچی: شہر کراچی میں پولیس غائب ہوگئی اور سندھ حکومت نے شہریوں کو ڈکیٹوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ آج بھی شہر بھر میں وارداتیں جاری ہیں۔ کورنگی کاز وے ندی پر 100 سے زائد شہری ایک ساتھ لٹ گئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کاز وے کے قریب ناکہ لگاکر وارداتیں جاری رہیں۔ جدید ہتھیاروں سے لیس 8 رکنی گروہ کی 100 سے زائد شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹریفک جام کرکے لوٹ مار کرتے رہے اور پولیس کہیں نظر نہیں آئی اور پچیس منٹ تاخیر سے مقامی پولیس پہنچی۔

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کا ندی کے اطراف دکھاوے کا آپریشن تاہم وارداتیں نہ رکیں۔

ملزمان خواتین کے زیورات نوچتے رہے اور جدید ہتھیاروں سے لیس 8 رکنی گروہ وارداتوں کے بعد باآسانی فرار ہوگیا۔ کاز وے کے قریب وارداتیں معمول بن گئیں مگر ایس ایچ او خواب غفلت میں مال بنانے میں مصروف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں