پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) میں ہزاروں خالی آسامیوں کا اعلان

0
340

پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ہزاروں خالی آسامیوں کا اعلان کردیا ہے۔ آسامیوں میں 23 مختلف کیٹگیریز شامل ہیں۔ آسامیوں کی تفصیل کیلئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ای ٹی) پشاور کے جاب پورٹل www.uettest.pk پر وزٹ کریں۔

کسی بھی پوزیشن کیلئے اپلائی کرنے سے پہلے اس پوزیشن کی فیس جو اشتہار میں دی گئی ہے یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کی ملک بھر میں تمام برانچز میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی انیڈ انجینئرنگ پشاور کے آن لائن اکاؤنٹ نمبر 205505522 برانچ کوڈ 1486 میں نارمل ڈیپازٹ سلپ پر جمع کرانی لازمی ہے۔

فیس جمع کرنے کے بعد کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں کیونکہ اس پر 10 ہندسوں پر مشتمل بنک (ایس ای کیو) کوڈ لکھا ہوگا جو آپ کو آن لائن درخواست دیتے وقت ضروری دینا ہوگا۔ ایس ای کیو کوڈ کے بغیر آپ پیسکو کی موجودہ خالی آسامیوں کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ فیس جمع کرنے کے بعد یو ای ٹی پشاور کے آن لائن جاب پورٹل پر جاکر لاگ آن کرنے کے بعد اپنا درخواست فارم فل کریں۔

نوٹ: درخواست دینے سے پہلے اپنی تمام مطلوبہ دستاویزات کو اسکین کرکے جے پی ای جی تصویر کی شکل میں لے آئیں کیونکہ آپکو یہ دستاویزات درخواست فارم میں اپلوڈ کرنی ہوگی۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ موجود ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں