دانیہ شاہ کی ویڈیو لیک ہونے سے گرفتاری تک ڈرامائی موڑ، دانیہ کا عامر لیاقت حسین سے تنازعہ جائیداد کے حصول پر شروع ہوا

0
328

کراچی: مرحوم اینکر عامر لیاقت حسین کی سابقہ بیوی دانیہ شاہ کے خلاف نازیبا ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے حوالے سے مقدمہ درج ہونے، گرفتاری اور پھر ریمانڈ پر جانے تک کئی ڈرامائی موڑ سامنے آئے ہیں۔

عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے 10 اکتوبر 2022 کو سائبر کرائم کراچی کو ایک درخواست دی۔ درخواست میں تحریر کیا گیا ‘میرے والد عامر لیاقت حسین کا 9 جون 2022 کو انتقال ہوا، ان کی تیسری زوجہ دانیہ شاہ نے میرے والد سے خلع حاصل کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا، دانیہ نے میرے والد کی نازیبا ویڈیو بنائی اور مختلف سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا جس کی وجہ سے میرے والد سخت ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہوئے اور ان وجوہات کی بنا پر فوت ہو گئے’۔

مذکورہ درخواست دانیہ اس کی ماں سلمی اور دیگر کو فریق بنایا گیا اس کے بعد مقدمہ درج ہوا مگر دانیہ ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئی اور حتمی چالان جمع ہونے کے بعد اس کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ رواں ہفتے بدھ کو ملزمہ کو لودھراں ملتان سے کراچی سائبر کرائم کی ٹیم گرفتار کرکے کراچی لے آئی۔ جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا مگر اس وقت تک عدالتی وقت ختم ہو چکا تھا اور جب ریمائنڈ نہ ملا تو ایف آئی اے نے اس کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ جمعہ کے دن ملزمہ کی والدہ نے سائبر کرائم کراچی آفس میں آکر کافی شور شرابہ کیا اور ایف آئی آر دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ خاتون نے لودھراں میں گرفتاری کے وقت بھی بہت شور مچایا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔ ملزمہ کو ہفتے کو پھر جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا تو معزز جج نے ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ ملزمہ کو جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا جائے کیونکہ مذکورہ نازیبا ویڈیو ضلع شرقی کے علاقے میں بنائی گئی۔

جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کو عدالتی ریمانڈ میں دے دیا۔ ساتھ ہی ہدایت دی کہ اگر ایف آئی اے نے تفتیش کرنی ہے تو وہ جیل جا کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملزمہ سے وہ موبائل فون برآمد نہیں ہو سکا جس سے وہ نازیبا ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر بھیجی گئی۔ شاطر ملزمہ نے مذکورہ ویڈیو کلاؤڈ اکاؤنٹ سے بھی ڈیلیٹ کر دی ہے۔

باوثوق اور باخبر ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دانیہ اور عامر لیاقت حسین میں تنازعہ جائیداد کے حصول پر شروع ہوا اور دانیہ نے مذکورہ نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی اور لاہور میں ایک یوٹیوب چینل کہ بلاگر سے اس کے گھر پر اپنی ماں کے ساتھ ملاقات کی اور اپنی ویڈیو اپنے موبائل فون سے اس کو بھیج دی۔ مذکورہ بلاگر نے اس ویڈیو کو دھندلی کر کے اپنے چینل پر نشر کر دی۔ بعد میں دوسرے یوٹیوب چینلز پر مذکورہ ویڈیو اصل حالت میں نثر ہوئی۔ اس حوالے سے مذکورہ بلاگر کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کیا مگر کیونکہ بلاگر کے چچا ایک معروف صحافی ہیں اور ان کے تعلقات حکومتی حلقوں میں بہت مستحکم ہیں، تاہم اس پر ایف آئی اے کو کوئی کاروائی نہ کرنے کا سخت حکم ملا جس کے بعد دانیہ شاہ کو نوٹس بھیجے گئے مگر وہ پیش نہ ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بلاگر کو جو ویڈیو بھیجی گئی اس کے ذریعے دانیہ کے موبائل فون کا ای ایم ای آئی معلوم کرکے اس کے پرانے فون کی تمام معلومات حاصل کی جاسکتی تھیں مگر ایف آئی اے اس میں ناکام رہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں