تحریک انصاف حکومت کی 2 سالہ کاکردگی پر حماد اظہر کی میڈیا بریفنگ

0
41

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کی دو سالہ کاکردگی پر میڈیا بریفنگ۔

پی ٹی آئی حکومت نے 2 سال میں بروقت ضروری صنعت اور تعمیراتی صنعت کو کھولا اور مون سون کے بعد تعمیراتی صنعت میں مزید تیزی آئے گی۔ 2 سال میں 30 سے 35 لاکھ چھوٹے کاروبار کے 3 ماہ کے بجلی کے بل معاف کیے گئے اور پاکستان اسٹیل 236 ارب کے قرضوں پر کھڑی ہے ہم نے اسٹیل ملز کے دیرینہ مسئلے کا حل نکالا۔ ہم نے نا صرف ٹیکس فری بجٹ دیا بلکہ ٹیکس کم بھی کیا ہے۔ کورونا وبا میں پاکستان نے سپلائی چین کو بحال رکھا، کنسٹرکشن کی صنعت کے لیے منفرد پیکج لائے اور اب کنسٹرکشن صنعت میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ شوگر ریفارمز کمیٹی وزیراعظم نے تشکیل دی اور پہلی بار شوگر مافیا کے خلاف اقدامات کیے، انہی 2 سالوں میں ملک سے اسمگل شدہ موبائل فون ختم کیے گئے ہیں۔ الیکٹرک وہیکل اور موبائل مینوفیکچرنگ کی پالیسی لے کر آئے اور اسی سال الیکٹرک موٹرسائیکل اور رکشے بننے شروع ہو گئے ہیں۔ آٹو موبائل کی 20 فیصد سیل زیادہ ہوئی، برآمدات میں اضافہ 6 فیصد ہے اور اب مقامی اسمارٹ موبائل کی برآمدات شروع ہونے والی ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر پہلے ہم پر تنقید ہوتی تھی کہ کچھ کرنہیں رہے لیکن ہم نے ہر ممکن اقدامات کیے تاہم آج ملک میں ایک چھوٹا سا شارٹج ہے جو اچھا سائن ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں