اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان سے اپنے سفیر اور سینئر سفارت کاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ بدقسمتی اور افسوسناک ہے۔ سفیر کی بیٹی کے اغوا اور حملے کی اطلاع وزیر اعظم کی ہدایت پر اعلی سطح پر تحقیقات کی جارہی ہے اور تحقیقات کی پیروی کی جارہی ہے۔
سفیر، ان کے اہل خانہ اور پاکستان میں افغانستان کے قونصل خانے کے عملہ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
سکریٹری خارجہ نے آج افغانستان کے سفیر سے ملاقات کی، حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات پر روشنی ڈالی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت افغانستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔