کراچی: ایس ایس پی ویسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں اور کالعدم تنظیم اسٹاک ایکس چینج حملے میں ملوث تھی۔
گرفتار دہشتگرد چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث ہیں اور گرفتار دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو پکڑنے کے کئے کام کررہے ہیں۔ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ تھا جو ناکام بنادیا گیا ہے اور ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ملزمان ریکی کررہے تھے ابھی کوئی کارروائی نہیں کی اور ملزمان کو جب گرفتار کیا گیا جس کے بعد تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔