کراچی: پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد کے ایگلیٹ کورس کے بیج نمبر 48 کو بغیر پاسنگ آؤٹ کے کامیاب قرار دے دیا گیا۔ سینٹر کے باقی رہ جانے والے ٹرینی اپنی موجودہ تعیناتی والے یونٹس میں فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔
کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے پر ان کو اپنی ٹریننگ مکمل کرنی ہوگی۔ جن کی ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے اور وہ صرف نتائج کا انتظار کر رہے تھے ان کو اپنا لگیج ٹریننگ سینٹر سے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ نے حکمنامہ جاری کردیا۔