سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین پیٹشنرز کی بقایا واجبات کی پوری رقم 31 اگست تک جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ آج ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں معزز عدالت نے ای سی سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ایک ارب تیس کروڑ روپے عدالت میں جمع کرادیں اور تمام ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے بقایا نوے فیصد رقم 31 اگست تک عدالت میں جمع کرائیں آئندہ سماعت 3 ستمبر 2020 کو ہوگی۔ سندھ ہائی ہائی کورٹ نے 6 ہزار 5 سو ملازمین کو واجبات کی آدائگی یقینی بناتے ہوئے 3 ستمبر کی تاریخ بھی مقرر کر دی۔ وفاقی حکومت نے آج 1 ارب 30 کروڑ روپے ناضر کے پاس جمع کرادیئے۔
اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازم اور پیٹشنر سید عمرباقی کے مطابق 31 اگست تک پیٹیشن میں شامل تمام پاکستان اسٹیل ملز ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا کریں گے۔ ہائی کورٹ کے حکم پر سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری کابینہ نے حکومت کی طرف سے وعدہ کرلیا۔
Top of Form
Bottom of Form