اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے خلاف بیان مضحکہ خیز ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے خلاف بیان مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو پتہ ہی نہیں ووٹنگ مشین کے سیکیورٹی فیچرز کیا ہیں اور وہ کیسے کام کرتی ہے۔ خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے خلاف بیان مضحکہ خیز ہے، آپ کو پتہ ہی نہیں ووٹنگ مشین کے سیکیورٹی فیچرز کیا ہیں وہ کام کیسے کرتی ہے بیان پہلے داغ دیا ویسے تو آپ لوگ حالت صدمہ میں ہیں لیکن ویسے مریم بی بی کی نابالغ لیڈرشپ میں آپ لوگ ہوش و حواس اڑا بیٹھے ہیں۔