اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے لیے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے مستعفی

0
101

نیو یارک: معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے لیے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔

گزشتہ 20سال سے زائد عرصے کے بعد آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے لیے خصوصی مندوب کے طور پر اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ مہاجرین کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ اب مختلف جماعتوں کے ساتھ کام کرنے اور وسیع تر انسانی مسائل پر کام کریں۔

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ 20 سال کام کرنے کے بعد بھی میں چاہتی ہوں کہ آنے والے سالوں میں پناہ گزینوں اور دیگر بےگھر لوگوں کی مدد کے لیے جو کچھ کر سکتی ہوں وہ کرتی رہوں۔

مذکورہ بیان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فیلیپو گرینڈی نے انجلینا جولی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نئے عزائم پر اپنی حمایت کا بھی یقین دلایا۔

واضح رہے کہ انجیلینا جولی 2001ء سے یو این ایچ سی آر کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور انہیں 2012ء میں اس ادارے کے لیے خیر سگالی کی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں