کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کورنگی شریف آباد سے تیرا سالہ لڑکی رخسانہ کے اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمے میں کم عمری میں شادی کی دفعات کا اضافہ کر دیا گیا۔
عدالت نے گرفتار ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور عدالت نے لڑکی کو دارالامان بھیج دیا۔
مغویہ کا بیان میں کہنا ہے کہ۔مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی رضامندی سے گئی تھی۔ وکیل مدعی مقدمہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لڑکی کم عمر ہے، قانون کے مطابق کم عمر لڑکی سے شادی نہیں ہوسکتی۔ مقدمہ لڑکی کے اہل خانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ لڑکی کے اغوا کا اسکول کے بچوں سے پتا چلا تھا۔ بچوں نے بتایا کہ غلام مرتضیٰ لڑکی کو موٹر سائیکل پر اٹھا کر لے گیا تھا۔ غلام مرتضیٰ لڑکی کے محلے میں ہی رہائش پذیر ہے۔ غواء کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ہے۔