معصوم کشمیریوں کا خون کشمیر کی گلیوں میں بہایا گیا، مشعال ملک

0
110

مظفرآباد: کشمیر حریت کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے معصوم  کشمیریوں کا خون کشمیر کی گلیوں میں بہایا گیا اور اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے سولہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ کیا دنیا صرف مذمت تک محدود رہے گئی۔ اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے پانچ کشمیری صحافیوں کو تشدد کے بعد حراست میں لیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے جیل میں صحافیوں کو ٹارچر کیا جارہا ہے۔ کشمیری صحافیوں کو رہا کیا جائے اور کشمیری صحافیوں کو محض یہ جرم ہے بھارتی بربریت کو بے نقاب کرتے ہیں۔ عالمی صحافتی تنظیمیں کشمیری صحافیوں کی گرفتاری پر آواز بلند کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں