لاہور: شہر لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کی رات گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی سے انتہائی بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس حکام نے نوٹس لیا اور تھانہ لاری اڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
متاثرہ ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے تین چار سو لوگوں کے ہجوم نے اس پرحملہ کردیا۔ کھینچا تانی کی، کپڑے پھاڑ دیئے۔ ہوا میں اچھالا، زدوکوب کیا جبکہ موبائل فون، سونے کی انگوٹھی ٹاپس اور 15 ہزار روپے چھین لیے۔