جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی

0
51

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے ادویات کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت۔ ہائی کورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے تین روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے ادویات کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے اور جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے۔ وفاقی وزیر کو انجکشن نہیں مل رہا تھا عام آدمی کا کیا حال ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں