وانا (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابقہ صوبائی امیدوار تاج وزیر اور ملک شیر محمد کی کاوش رنگ لے آئی، خونریزی کا خطرہ ٹل گیا۔
ایک ہفتہ قبل وانا اعظم ورسک روڈ پر واقع گائوں ڈابکوٹ میں ایم پی اے نصیراللہ وزیر گروپ اور سابقہ ڈابکوٹ امن کمیٹی اراکین کے درمیان تنازعہ کامیاب مذاکرات کے بعد فیصلہ کردیا گیا۔ تاج وزیر، ملک شیر محمد وزیر، اعظیم خان، صاحب الدین اور پرنسپل نسیم الله وزیر نے دن رات محنت کرکے انتہائی کشیدہ تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کردیا جبکہ دونوں فریقین نے متفقہ طور پر مان لیاگیا۔
یاد رہے کہ سابقہ ڈبکوٹ امن کمیٹی کے صدر زرجنان خوجل خیل گروپ نے ایم پی اے نصیر اللہ کے ماموں کے زمین پر 2 کروڑ 40 ہزار روپے نہ دینے کی پاداش میں زمین پر قبضہ کیا تھا جس میں ناکیم خان، زدا عالم خان، غفورالرحمان اور ایات خان شامل ہیں نے کہاکہ ہمارا نصیراللہ کے ماموں پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض ہیں۔ انکار کی صورت میں زمین پر قبضہ کیا تھا جبکہ کامیاب مذاکرات کے بعد تنازعہ حل ہوگیا اور فریق اول ڈاکٹر کریم الله، امیرالرحمان اور فریق دوئم زارجنان گروپ نے کامیاب مذاکرات پر مذکورہ ثالثان کو خراج تحسین پیش کیا۔