ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی باسط صدیقی پر مبینہ قاتلانہ حملہ

0
33

کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی باسط صدیقی پر مبینہ قاتلانہ حملہ۔ رکن سندھ اسمبلی باسط صدیقی کے مطابق میرے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر خاتون زخمی ہوئی۔ انہوں بتایا کہ میں سیکنڈ پہلے ہی گھر کے اندر گیا تھا اور مجھے کچھ دنوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ چند دن سے میری گاڑی پر کوئی شخص لکھ کر جارہا تھا کہ 8 دن رہ گئے ہیں اور سرجانی تھانے سے رجوع کر کے پولیس اور پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک جانور چرانے والا گاڑی کی  اسکرین پر لکھتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں