سندھ میں پیپلز پارٹی کی بے شرمی کی انتہاء’ جیالوں کا خاتون پر تشدد، وڈیو وائرل

0
40

تھر: پیپلز پارٹی ماضی سے سبق سیکھنے کو تیار نہیں اور سیاسی اختلافات اپنی جگہ صحیح لیکن ایک خاتون کے ساتھ اس طرح کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-213 میں الیکشن میں جاری دھاندلی کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرنے والی پاکستان تحریکِ انصاف ویمن ونگ سندھ کی رہنما عائشہ وکیل دھاندلی کی وڈیو بنانے پر مخالف جماعت پیپلز پارٹی کے کارکنان نے حملہ کر دیا، جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عائشہ وکیل دھاندلی کی ویڈیو بنا رہی تھیں تاکہ ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے لائے جا سکیں۔ اس دوران نہ صرف ان پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے تشدد کیا بلکہ ان کا موبائل فون بھی زبردستی چھین کر اپنے ساتھ لے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں