وزیراعظم کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا

0
58

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 11 سال بعد اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہونے لگا۔

وزیراعظم کل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت مزدور طبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے 11 سال سے زیر التواء رہائشی پراجیکٹ مکمل کروا دیا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کل مزید 1500 فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مزدور اور محنت کشوں کو پہلی بار مورٹگیج کی بنیاد پر اپنی ذاتی چھت فراہم کی جا رہی ہے۔ منصوبے کے تحت بیواؤں اور معذوروں سمیت محنت کشوں کو گھروں کی تقسیم کی جائیگی۔ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کو فلیٹس اور گھروں کے مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 3 ہزار ورکرز نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 1500 ورکرز میں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے۔ ورکرز کلاس کیلئے رقم کی ادائیگی کی معمولی قسط اور آسان شرائط کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کنٹریکٹر نے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں