یورپ افریقی ممالک کے وفد کے دورہ، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

0
32

مقبوضہ کشمیر: یورپ اور افریقی ممالک کے وفد کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں یورپ اور افریقی ممالک کے وفد کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے۔سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے تمام بڑے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

ٹرانسپورٹ نا ہونے کے برابر ہے اور ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ یورپی اور افریقی ممالک کے وفد کو سری نگر ائیر پورٹ سے شہر کی خالی سڑکوں پر سیکیورٹی کے حصار میں لایا گیا۔ کشمیری نوجوانوں نے آزادی کے حق میں پوسٹر لگا دیئے، جس میں عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر حل کروانے کی اپیل کی گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں