غیر قانونی تعمیرات پر ڈپٹی کمشنر’ ایس ایس پی ضلع وسطی کی بھرپور ایکشن کی تیاری

0
1

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) غیر قانونی تعمیرات پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ضلع وسطی کے بھرپور ایکشن کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور تمام اعلی افسران کی شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے کہا کہ تمام ضلع میں ایک بار پھر سے ٹاؤن وائز رپورٹ مرتب کی جائے، گراؤنڈ پلس تھری فلور کہیں قانون میں نہیں اس طرح کی بلڈنگز کو ڈی مولیش کیا جائے گا، رہائشی علاقوں میں اگر کمرشل تعمیرات ہورہی تو اس پر بھی فوری کاروائی کی جائے گی، ڈی مولیوشن کرنے کے بعد فوری رپورٹ سب رجسٹرار کو جمع کروائی جائے تاکہ وہ بلڈنگ بلیک لسٹ ہوسکے، تمام ایس ایچ اوز کی اپنی اپنی اینٹیلیجنس ہوتی ہے وہ نظر رکھیں کہ غیر قانونی تعمیرات نہ ہونے پائے۔

اجلاس میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان صدیقی نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پولیس ہر وقت ایکشن کے لیے تیار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں