مظفرآباد: مظفرآباد سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار خواجہ فاروق احمد کی حلقہ شہر میں دبنگ انٹری، گنجان آباد علاقہ رنجاٹہ کے مختلف علاقوں سے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ رنجاٹہ اور پلیٹ سے سینکڑوں خاندانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد خواجہ فاروق احمد کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہوگئی ہے۔ جبکہ رنجاٹہ میں شمولیتی اجتماع کے دوران علاقہ کی نامور اور بااثر شخصیات محمد رفیق حیدری اور حیدر سلیمان حیدر کی قیادت میں محمد خورشید حیدری، تنویر حسین حیدری، صدیق حسین حیدری، اشتیاق حیدری، آفتاب حیدری، وقاص حیدری، سیماب حیدری، احمد حیدری، صغیر حیدری، سرور حیدری، گل خان حیدری، راول حیدری، احتشام حیدری، نظارت حیدری جبکہ خشکڑ سے چوہدری اسماعیل نے اپنی برادری سمیت اور رنجاٹہ سینٹر گراں سے محمد نذیر عباسی، انیس نذیر عباسی، ادریس نذیر عباسی، امجد چوہدری، عاقب حیدری، امتیاز عباسی، شاہد اسماعیل، وقاص عباسی، اشتیاق احمد عباسی، قمر عباسی، نصیر عباسی نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس اور آزاد امیدوار کے قافلے سے دستبردار ہوکر خواجہ فاروق احمد کی حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کے دورران خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر کا سیاسی نقشہ مکمل طور پر تبدیل ہوگیا ہے اور تحریک انصاف اللہ کے فضل و کرم سے اب ناقابل شکست قوت بن چکی ہے۔ مظفرآباد شہر کے حلقہ میں ساری جماعتیں اور امیدوار مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، مظفرآباد کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔ ریاستی عوام ملک دشمن بیانیے کو اب 25 جولائی کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردینگے۔ تحریک انصاف کی فتح کو دیکھتے ہوئے سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ وفاقی وزراء کے قافلے پر حملے کی ناکام کوشش کے پیچھے بڑی سازش کارفرما ہے اور نوجوانوں کو ذاتی مقاصد کے لئے ایک بڑا سیاسی گروہ استعمال کررہا ہے۔ لیگی حکمران خطہ میں امن و امان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ عبرتناک شکست سے بچ سکیں لیکن سب یاد رکھیں گے کہ ان کی تمام تر سازشوں کا نہ صرف مقابلہ کیا جائے گا بلکہ سازشوں کو پوری قوت کے ساتھ ناکام بنائیں گے اورامن و امان کو خراب کرنا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حالات کشیدہ بنا کر لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں تاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات ملتوی ہوسکیں لیکن ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی ایسا جواب نہ دیں جس سے امن و امان خراب ہو۔ پی ٹی آئی کے کارکن انتخابی عمل کو صاف، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں اور سازشی عناصر کے تمام تر ہتھکنڈے ناکام بنا دیں۔