کراچی: ملیرکےعلاقے گلشن حدید فیز1،2 میں سمارٹ لاک ڈائون پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈائون پرعمل درآمد کا فیصلہ ڈپٹی کمشنرملیرکے زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔
گلشن حدید میں اسمارٹ لاک ڈائون کا اطلاق ایڈیشنل ڈی ایس پی اسٹیل ٹاون جابر بلوچ نے یوسی 22 کے چئیرمین چئیرمین رائو صفدر اور یوسی 23 کے چئیرمین چوہدری فضل حق ہمراہ وڈیو میسج کے ذریعے کردیا گیا۔ یوسی 6 کے لیے ڈپٹی کمشنرملیر کی ہدایت پرسمارٹ لاک ڈائون کے فیصلے میں ضرورت اشیا کی دکان جن میں دودھ سبزی میڈیکل اسٹورکو صبح 11 بجے سے شام 5 تک 6 گھنٹے کھولنے کی اجازت ہے۔