پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی و پرائویٹائزیشن پر’اسٹے آڈر’ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پیپلز ورکرز یونین

0
330

کراچی: پیپلز ورکرز یونین کے ترجمان مرزا طارق جاوید نے اسٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی و پرائویٹائزیشن پر ‘اسٹے آڈر’ کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 ترجمان نے تردید کرتے ہوئے مذید کہا کہ پاکستان اسٹیل کے 9350 ملازمین کی جبری برطرفیوں اور ادارے کی نجکاری کے خلاف پیپلز ورکرز یونین (رجسٹرڈ) کی آئینی درخواست ڈی-2795 سے متعلق سوشل میڈیا پر ‘اسٹے آڈر’ کی جو خبریں چل رہی ہیں۔ وہ یقینا کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ مذکورہ کیس میں سماعت کے بعد معزز عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو 23 جون 2020 کے لئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں