گلشن حدید میں ڈکیتی کی بڑی واردات ناکام، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، باقی فرار

0
377

کراچی: گلشن حدید فیز 2 میں ڈکیتی کی بڑی واردات ناکام بنادی۔ سنسنی خیز سی سی ٹی وی میں 8 مسلح ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

شہری نے سی سی ٹی وی میں ملزمان کو دیکھتے ہی پوزیشن سبنھالی اور ملزمان جیسے ہی بنگلے میں داخل ہوئے شہری نے فلمی انداز میں فائرنگ کردی۔

ملزمان کا ٹولہ اکیلے شہری پر فائرنگ کرتے ہوئے باہر آئے اور ایک ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک باقی ساتھی فرار ہوگئے۔

ہلاک ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی جو عادی مجرم اور پہلے بھی کئی وارداتوں میں گرفتار ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں