کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز و پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

0
147

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ ماڈل کالونی، سعود آباد، کھوکھراپار، ملیر ہالٹ، بکرا پڑی، ملیر 15، قائد آباداور منزل پمپ سے ہوتا ہوا واپس ماڈل کالونی پر اختمام پزیر ہوا۔

فلیگ مارچ 16 اکتوبر 2022 کو ہونے والے ضمنی انتخابات این اے- 237اور این اے-239 کے حوالے سے متعلقہ علاقے میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

فلیگ مارچ میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ میں رینجرز اور پولیس کی موبائلز اور موٹرسائیکل اسکواڈ شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں