انتظامیہ اسٹیل ٹائون، یونین کونسل 20 اسٹیل ٹائون کی غفلت، نوجوان جان سے گیا

0
605

کراچی: انتظامیہ اسٹیل ٹائون، سیکریٹری یونین 20 اسٹیل ٹائون اور ٹھیکیدار کی غفلت و نااہلی نے نوجوان کی جان لے لی جبکہ انچارج ٹائون شپ شاہانہ انداز میں تعزیت کیلئے لواحقین کے پڑوس میں پہنچے لواحقین کے احتجاج سے واپس چلے گئے۔

اتوار کے روز اسٹیل ٙٹائون میں انتظامیہ اسٹیل ٹائون اور یونین کونسل 20 اسٹیل ٹائون نے سیوریج لائنز کے پائپس کیلئے زمین میں گڑھا کھود کر مٹی کا ڈھیر کُھلی زمین پر ڈالنے کے بجائے مین روڈ جہاں پہلے ہی اسٹریٹ لائٹس نہیں ہے پر ڈال دیا، مٹی کی ڈھیر کی وجہ سے اب تک 11 حادثات ہوچکے ہیں۔ اتوار کی ہی رات کو موٹر سائکل سوار ایک بزرگ اور گزشتہ رات ایک اور بزرگ اسی مٹی سے ٹکراتے ہوئے گرگئے اور شدید زخمی ہوگئے۔

گزشتہ رات 9 بجے کے قریب اسٹیل ٹائون بی-2 کے رہائشی اور اسٹیل ملز کے جبری برطرف ملازم عابد علی ولد امیر اسی مٹی کے ڈھیر سے ٹکراکر روڈ پر گرا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا لیکن سر میں شدید چوٹ آنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ چند دن پہلے ہی مرحوم کا چھوٹا بھائی بھی ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہوگیا تھا۔ جبکہ آج نماز جنازہ سے قبل غیر قانونی تعینات انچارج ٹائون شپ میجر ریٹائرڈ فدا شاہانہ انداز میں تعزیت کیلئے لواحقین کے گھر کے پڑوس میں پہنچے اور ایس او اسٹیل ٹائون کاشف کے زریعے لواحقین کو حکم صادر کیا کہ یہاں اس گھر میں آئیں تاکہ آپ سے تعزیت کی جاسکے جس پر لواحقین نے احتجاج کیا اور انچارج ٹائون وہاں سے نکل گئے۔

دو دن میں 11 ایکسیڈنٹ ہونے کی باعث انتظامیہ اسٹیل ٹائون، یوسی 20 کے سیکریٹری پر جُوں تک نہ رینگی اور نااہلی و غفلت کی وجہ سے مین روڈ پر تاحال اسٹریٹ لائٹس نہ لگائی جاسکی جبکہ ایک شخص کی جان ضائع ہونے کے بعد مٹی کا ڈھیر روڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں