ہسپتال کے فنڈز کے نام پر کرپشن کرنا سندھ سرکار کیلئے کوئی نئی بات نہیں، ترجمان وزیراعظم

0
142

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ کریڈٹ لینے والی جماعت پیپلز پارٹی ہے۔ پچھلے 8 سال میں این ایف سی کی مد میں وفاق نے سندھ کو 4.44 کھرب روپے دیے ہیں۔ یہ رقم کہاں خرچ کی گئی آج تک کوئی نہیں جان پایا اور ہسپتال کے فنڈز کے نام پر کرپشن کرنا سندھ سرکار کیلئے کوئی نئی بات نہیں۔ پچھلے سندھ بجٹ میں 41 نئے ہسپتالوں اور 29 ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 1296 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ جس میں سے صرف 45 ملین روپے ریلیز کیے گئے اور خرچ ایک روپیہ بھی نہیں کیا۔ صوبہ سندھ کا نہ کوئی ایمرجنسی ریسکیو نظام اور نہ سرکاری ایمبولینس سروس ہے،۔ گزشتہ سال بھوک و افلاس سے مرنے والے بچوں کی تعداد تقریباً 750 تھی۔ سندھ سرکار ہر ماہ کتے کے کاٹنے کے ہزاروں واقعات پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں