سندھ حکومت کا بڑا اعلان، سانحہ گھوٹکی اور خضدار کے متاثرین کی مالی مدد کا فیصلا

0
152

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی ہدایت پر وزیراعلی سندھ کی طرف سے سانحہ گھوٹکی اور خضدار کے متاثرین کی مالی مدد کا فیصلا۔

صوبائی وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر گھوٹکی ریلوے حادثے کے جانبحق افرادکو فی کس پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ زخمیوں کے لئے ایک ایک ایک لاکھ مالی مدد دی جائیگی۔ بلوچستان کے علاقے خضدارمیں سندھ کے شہری حادثے کا شکار ہوئے پران کی بھی کسی نےمالی مدد نہیں کی۔خضدار سانحے کے جانبحق افراد کو بھی فی کس پانچ لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ دیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے۔ احساس پروگرام کا راگ الاپنے والے حادثاتی اموات میں بھی متاثر خاندانوں کی مدد نہیں کرتے۔ ہم منتظر رہے کہ وفاقی حکومت کو شاید کچھ احساس ہو اور وہ عوام کی مدد کے لئے آگے بڑھے پر افسوس یہ بے حس لوگ ہیں۔ مالی امداد متاثرہ خاندانوں کے بچھڑنے والوں کے پیاروں کا نعمل بدل تو نہیں پر ان کی پریشانی کو کچھ کم کرے گی۔ ثابت ہوگیا کہ غریب عوام کا درد رکھنے والا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو زرداری۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں