سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نام پر پولیس سے مل کر بھتہ وصول کیا، حلیم عادل شیخ

0
70

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ سندھ کے دیہاتوں اور چھوٹے شہروں میں کورونا کا تیزی سے بڑھنا تشویشناک صورتحال ہے۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نام پر پولیس سے ملکر بھتہ وصول کیا اور مگر عوام کو نہیں روک سکے۔ جو بات سندھ حکومت کے مفاد میں ہوتی ہے اسے NCOC کے کھاتے میں ڈال دی جاتی ہے۔ باقی سندھ میں تفریحی مقامات سے لے کر عید کی شاپنگ کا سلسلہ عروج پر رہا ہے۔

سندھ کے دیگر شہروں میں کورونا کے حوالے سے کوئی سہولیات سینٹر تک موجود نہیں ہیں۔ کورونا ویکسین من پسند افراد کو لگاکر وباء میں بھی آئندہ الیکشن کا سوچا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں