کراچی کے صحافیوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ’ پیکا قانون کے خلاف نعرے بازی، رروزنامہ جموں و کشمیر کے خلاف درج مقدمات کی مذمت

0
11

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کی جانب سے یوم سیاہ کی اپیل پر کراچی یونین آف جرنلسٹس صدر طاہر حسن، ایف ایس سی ممبر ہارون خالد، جوائنٹ سیکرٹری کے یو جے نعمت اللہ بخاری، کے یو جے ممبر ایگزیکٹو کونسل آفتاب ملک اور ماجد خان کی قیادت میں کراچی کے صحافیوں نے کراچی پریس کلب کے سامنے پیکا قانون کے خلاف مظاہرہ کیا، حکومت پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر اخبار کے خلاف جو مقدمات درج کیا گیا ہے۔ اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور آئندہ بھی ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرے سے کے یو جے کے صدر طاہر حسن اور سینیئر صحافی پروفیسر توصیف نے بھی خطاب کیا اور حکومت کو متنبہ کیا کہ پیکا آرڈیننس کی واپسی تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا اور اگر ضرورت پڑی تو قیادت سے عالمی سطح پر مظاہرے کے لیے بھی اپیل کی جائے گی۔

اس موقع پر کے یو جے ڈیلیگیٹ ممبر شکیل احمد، رزاق بابو، سینیئر صحافی اسلم شاہ اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی اور پیکا آرڈیننس کے خلاف نعرے بازی کی اور صحافیوں نے آپس میں اظہار یکجہتی کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں