وزارت اقتصادی امور میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

0
69

اسلام آباد: وزارتِ اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ نیشنل کورڈینیشن کمیٹی برائے بیرونی امداد کا سندھ میں جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کی۔ اجلاس میں کراچی ٹرانسپورٹ پراجیکٹ سمیت مواصلات، آبی وسائل اور  تعلیم شعبے میں جاری 27 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

 وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کے تعاون سے جاری کراچی ٹرانسپورٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے جاری تاخیر کے شکار منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے کرے۔ کراچی ٹرانسپورٹ پراجیکٹ اور زراعت و آبپاشی جیسے عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور  سٹنٹ گروتھ منصوبہ پر عجلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہمیں سندھ میں زراعت، تعلیم و صحت کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں