کراچی: گلشن حدید میں جمعہ کے روز گھر سے صبح چہل قدمی کے لئے جانے والے محمد اشرف نامی شخص کی لاش گلشن حدید فیز 2 کے بنگلے نمبر سی 100 کے صحن سے برآمد ہوگئی۔
جمعہ کے روز گلشن حدید فیز 2 کے رہائشی اشرف نامی بزرگ گھر سے چہل قدمی کے لئے نکلے تھے مگر واپس گھر نہ آئے جس پر بیٹے نے تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں رپورٹ درج کرادی۔
پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گلشن حدید فیز 2 ایکسٹینشن کے بنگلہ نمبر سی 100 سے 70 سالہ محمد اشرف نامی بزرگ کی لاش برآمد کرلی اور لاش کو جے پی ایم سی منتقل کردیا۔ بنگلہ کے چوکیدار عابد عمرانی کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عابد عمرانی نامی چوکیدار بنگلے میں اکیلا رہتا تھا اور بنگلہ کے مالکان بیرون ملک مقیم ہیں۔ مقتول اشرف کا بھی بنگلے میں آنا جانا لگا رہتا تھا۔ صبح کے وقت چہل قدمی کے لئے نکلنے والے اشرف کو عابد عمرانی نے اکیلے قتل کیا یا اور بھی کوئی قتل میں ملوث تھا۔ پولیس نے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔