78 سالہ بوڑھے کسان کی 18 سالہ دوشیزہ سے محبت کی شادی

0
149

کراچی: فلپائن میں 78 سالہ بوڑھے کسان کے ساتھ ایسی لڑکی نے محبت کی جو اس سے عمر میں 60 برس چھوٹی ہے۔ دلہا کا نام رشید منگا کوپ ہے جبکہ ان کی 18 سالہ دلہن کا نام حلیمہ عبداللہ ہے۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈنر میں ہوئی اور تب حلیمہ محض 15 برس کی تھیں۔ دلہا رشید کا کہنا ہے کہ انھوں نے شادی کا کبھی نہیں سوچا تھا یہ ان کی سچی محبت تھی جس نے انھیں شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔

3 سال ایک دوسرے کو سمجھتے رہے، دلہا دلہن شادی سے پہلے 3 برسوں تک ایک دوسرے کے دوست رہے اور اس دوران ایک دوسرے کی عادات کو سمجھتے رہے پھر جب انھیں محسوس ہوا کہ وہ ایک دوسرے کے لئے ہی بنے ہیں تو انھوں نے باقاعدہ شادی کرلی۔

بوڑھے شخص کی بھی یہ پہلی شادی ہے، دلہا کے بھتیجے بین کا کہنا ہے کہ ان کے چچا رشید نے اس سے پہلے کوئی شادی نہیں کی تھی وہ ہمیشہ اکیلے رہے لیکن حلیمہ کو ان سے محبت ہوئی اور پھر دونوں کے خاندانوں نے بھی عمر کے فرق کو نظر انداز کیا اور اس رشتے کو کھلے دل سے قبول کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں