کراچی: ڈیفنس خیابان مجاہد میں ماں کے ہاتھوں دو بچوں کے ذبح ہونے کا واقعہ کمزور خاندانی نظام اور ٹوٹ پھوٹ کا نتیجہ نکلا۔ ملزمہ ماں ادیبہ اور غفران کی نو سال قبل شادی ہوئی، گزشتہ سال دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔
مقتول بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے، چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کیس عدالت میں زیر سماعت تھا، خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس پر علیحدگی ہوئی، غفران ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہے۔
یاد رہے کچھ روز قبل ایسے ہی کمزور خاندانی نظام اور ٹوٹ پھوٹ کے واقعے میں ایک والد نے دو بچوں کو سی ویو کے ساحل پر سمندر میں پھینک کر خودکشی کر لی تھی اور والد خود بھی سمندر میں کود گیا تھا۔