اسکردو ائرپورٹ کا نیا دوسرا رن وے اپریشنل، بین الاقوامی پرواز دبئی سے سکردو لینڈ کر گئی

0
73

کراچی: اسکردو ائرپورٹ کا دوسرا نیا رن وے گزشتہ روز اپریشنل کر دیا گیا ہے۔ پہلے اس ائرپورٹ پر صرف ایک رن وے تھا اور اس کو مکمل انٹر نیشنل ائرپورٹ کا درجہ دے دیا گیا۔ اب 14 اگست پیر کو دوبئی سے پی ائی اے کی پہلی پرواز اسکردو ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ پہلی پرواز کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایف ائی اے امیگریشن کے بھی کاؤنٹر امد اور روانگی کے لاونجز میں قائم کر دیے گئے ہیں۔ مستقل میں مزید فضائی ایئر لائنز بھی اپنے اپریشن اسکردو ایئرپورٹ سے جاری کریں گی۔

سکردو کو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا اور پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز PK234 دبئی سے سکردو لینڈ کر گئی۔ سیاح اب دبئی سے براہ راست ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز سے سکردو پہنچ سکیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں